dilbagh singh

108پولیس اہلکاروں وایس پی اوئوزکے حق میں مالی امداد:ڈی جی پی دلباغ سنگھ

سرینگر//ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے ضرورت کے وقت پولیس اہلکاروں اور ایس پی اوئوز کو مالی امداد فراہم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے 2الگ الگ آرڈروں کے ذریعے 108 پولیس اہلکاروںو ایس پی اوئوز کے حق میں10 لاکھ روپے منظور کئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹرس نے ایس پی ائو کے بچوںجنہوںنے تعلیمی سیشن2020-21 کے دوران دسویں اور بارہویں کے سالانہ امتحان میں80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں،کے حق میں اسکالرشپ منظور کی ۔سال2021 میں سے26ایس پی ائوزکے حق طبی امداد منظور کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے علاج یا ان کے انحصاروں کے علاج کے سلسلے میں اخراجات کو پورا کریں۔ متوقع امدادی رقم 5000روپے سے لے کر ،50ہزار روپے تک ہے۔2021میں جاری آرڈرزیرنمبر2628کے تحت82پولیس اہلکاروں/ ایس پی اوز کے حق فی کس پانچ ہزار روپے کی مالی امداد میں منظور کی گئی ہے جوکورونا کی دوسری لہر کے دوران اس وباء میں مبتلاء ہوگئےتھے۔مالی امداد/طبی امداد ایس پی اوز کنٹری بیوٹری فنڈ/پولیس پریوار فنڈ سے منظور کی گئی ہے۔دریں اثنا ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ایس پی اوئوز کے قابل بچوں،جنہوںنے تعلیمی سیشن2020-21کے دوران دسویں اور بارہویں کے سالانہ امتحان میں80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں،کے حق میں 75 ہزار روپے منظور کئے ہیں ۔