جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کے اٹوٹ انگ اور لازم و ملزوم حصے:بھارت
سرینگر//بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھارت کو اسلاموفوبیا کا مرکز اور جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھائے جانے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کے اٹوٹ انگ اور لازم و ملزوم حصے تھے اور رہیں گے، پاکستان یہاں سے اپنا غیر قانونی قبضہ فوری طور پر خالی کرے۔کشمیر نیوز سروس مناٹرنگ ڈیسک کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب کیا، جس میں 5اگست 2019 کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کیے جانے کے خلاف تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت نے9 لاکھ فوج کے ذریعے خوف کی ایک لہر جاری کر رکھی ہے۔ ورچوئل خطاب میںعمران خان نے کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارت کی کارروائی صریح خلاف ورزی ہے اور ان قرار دادوں میں یہ واضح طور پر درج ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کی نگرانی کے تحت ہی ممکن ہے۔یو این جی اے میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جموں و کشمیر کا مسئلہ اٹھائے جانے پر بھارت نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کے اٹوٹ انگ اور لازم و ملزوم حصے تھے اور رہیں گے، پاکستان یہاں سے اپنا غیر قانونی قبضہ فوری طور پر خالی کرے۔یو این مشن میں بھارت کی فرسٹ سکریٹری سنیہا دوبے نے یو این جی اے میں بھارت کا موقف رکھتے ہوئے کہا میں یہاں ایک بار پھر کہنا چاہتی ہوں کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہمیشہ ہندوستان کا اٹوٹ انگ اور لازم و ملزوم حصہ تھے اور رہیں گے۔ ان میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جن پر پاکستان نے غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ ہم پاکستان سے اس کے غیر قانونی قبضے والے تمام علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔وہیں، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ حلقوں کی طرف سے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا جاتا رہا ہے جس کے سبب انتہا پسند اور دہشت گرد گروہ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔عالمی برادری افغانستان کو الگ تھلگ کرنے کی غلطی نہ دہرائے: پاکستانی وزیر خارجہIndia at UNGA: نسل پرستی انسانیت کی روح کے مخالف ہے










