روم: انگلینڈ نے یوکرین کو 4.0 سے شکست دے کر یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ انگلینڈ کی جیت میں ہیری کین نے دو گول داغے جبکہ ہیری میگوائر اور جارڈن اینڈرسن نے ایک ایک گول داغا۔ یوکرین کے صدر وولادیمیر جیلنسکی نے اپنی قومی ٹیم کا فیس بک کے ذریعہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم سے مستقبل میں اور بہتر نتائج کی امید کرتے ہیں۔ جیلنسکی نے کہا ’’مجھے پورا یقین ہے کہ ہم 2022 عالمی کپ میں جگہ حاصل کرنے کی سمت میں گامزن ہیں‘‘۔ انگلینڈ سات جولائی کو ویمبلی میں یورو سیمی فائنل میں ڈنمارک سے مقابلہ کرے گا جبکہ اسپین کا اٹلی سے لندن میں چھ جولائی منگل کو مقابلہ ہوگا۔ فائنل 11 جولائی کو لنڈن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔










