محکمہ ٹریفک کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی
سرینگر // یوم عاشورہ (10محرم) کے جلوس کو بوٹہ کدل، لال بازار سے زیڈی بل میں امام باڑہ تک گزرنے کے پیش نظر محکمہ ٹریفک نے اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سی این آئی کے مطابق یوم عاشورہ کے جلوس (10 محرم) شہر کے روایتی راستوں سے گزرنے کے پیش نظر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ ٹریفک نے عاشورہ کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کی۔ ایڈوائزری کے مطابق یوم عاشورہ 10 محرم کو منایا جائے گا۔ مرکزی ذوالجناح کا جلوس بوٹہ کدل سے مرکزی امام باڑہ ذیڈی بل تک نکالا جائے گا، جس سے زیڈی بل اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوگی،۔ اس میں مزید کہا گیا ہے ’’ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت اور عام لوگوں کی سہولت کے لیے/ گاڑی چلانے والوں کیلئے درج ذیل ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ زیڈی بل کی طرف جانے والی ٹریفک کو فردوس سینما، مل اسٹاپ، لال بازار، بوٹہ کدل اور چھٹی پادشاہی پر موڑ دیا جائے گا۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’لال چوک سے صورہ کی طرف جانے کا ارادہ رکھنے والے موٹرسائیکل یا اس کے برعکس ڈاکٹر علی جان روڈ کو اپنائیں اور زکورہ سے لال چوک کی طرف جانے والے موٹرسائیکل یا اس کے برعکس فارشور روڈ کو اپنائیں‘‘۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ گوجواڑہ سے زیڈی بل کی طرف آنے والی گاڑیوں کو فردوس سینما سے ڈاکٹر علی جان روڈ سے سازگاری پورہ کی طرف موڑ دیا جائے گا اور لال چوک سے بادام واڑی کی طرف آنے والی گاڑیوں کو چھٹی پادشاہی سے کاٹھی دروازہ کی طرف موڑ دیا جائے گا‘‘۔










