متعلقہ ایس ایچ او کی کاوشوں سے سیاحوں ، مقامی لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی
سرینگر//پہلگام میں یوم عاشورہ کے موقعے پر اعزاداروں کے لئے بہتر انتظامات کے ساتھ ساتھ سیاحوں اور عام لوگوں کو پریشانیوں سے بچانے کیلئے ایس ایچ او پہلگام نے جو اپنے عملہ کے ہمراہ کام کیا اس پر مقامی لوگوںنے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آج سے پہلے اس طرح کا نظم و ضبط نہیں دیکھا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق یوم عاشورہ کے سلسلے میں پہلگام کے ولرہامہ میں اعزاداری کا جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں اعزداروں نے شرکت کی ۔ پہلگام اگرچہ سیاحتی مرکز ہے اور ان دنوں وہاں پر سیاحوں ، ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کی زبردست گہما گہمی رہتی ہے تاہم ایس ایچ او پہلگام ریاض احمد خان نے اپنے عملہ کے ہمراہ اعزاداری کے جلوس کے دوران نظم و ضبط کے ساتھ کام کرتے ہوئے جلوس کے دوران نہ اعزداروں کو کوئی پریشانی ہوئی اور ناہی ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ناہی سیاحت متاثر ہوئی ۔ اس کے وی او آئی نمائندے فاروق تانترے کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے کہا کہ لنگن بل پہلگام روڑ پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی انہوںنے کہاکہ پہلی بار ہر کوئی معاملہ پہلے سے ہی طے ہوا تھا اور انہوںنے انتظامات بہتر ڈھنگ سے کئے گئے تھے جس سے سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہوا ۔ انہوںنے بتایا کہ ایس ایچ او نے لوگوں کے ساتھ بھی تال میل بنائے رکھا اور لوگوںنے بھی پولیس عملہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ایس ایچ او موصوف کی خدمات کی سراہنا کی۔










