یوم جمہوریہ کی آمد آمد کے موقعہ پر جموں وکشمیر میں حفاظتی اقدامات انتہائی سخت

یوم جمہوریہ کی آمد آمد کے موقعہ پر جموں وکشمیر میں حفاظتی اقدامات انتہائی سخت

صوبہ جموں کے پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن بڑے پیمانے پر جاری

سرینگر//اے پی آئی// یوم جمہوریہ کی آمد کے موقعہ پر عسکریت پسندئوں کے ممکنہ حملوں کو ٹالنے ، امن وامان کو قائم رکھنے ، لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے ، شرپسند عناصر کے ارادوں پر پانی پھیرنے کیلئے پورے جموں وکشمیر میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت جبکہ پونچھ ، راجوری ، کشتواڑ ، ڈوڈہ ، سانبہ ، ریاسی ،کٹھوعہ میں پولیس وفورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے ۔ اے پی آئی نیوز کے مطابق یوم جمہوریہ کے موقعہ پر عسکریت پسندئوں کے ممکنہ حملوں کو ٹالنے ، امن وامان کو بحال رکھنے ، لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے ، شرپسند عناصر کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے جموں وکشمیر میں حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کردئیے گئے ہیں ۔ جگہ جگہ پر پولیس و فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ پولیس و فورسز کی جانب سے راہ گیروں ، موٹر سائیکلوں ، مال و مسافر بردار نجی گاڑیوں ، آٹو رکشائوں کی تلاشی لی جارہی ہے ، دستاویزات چک کئے جارہے ہیں ۔ پولیس اسٹیشنوں ، فورسز کیمپوں ، اہم سرکاری عمارتوں کے ارد گرد حفاظتی اقدامات انتہائی سخت کردئیے گئے ہیں ۔ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں پولیس وفورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر ڈرون طیاروں کے ذریعے حفاظتی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حالات پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ پولیس وفورسز کی جانب سے امن وامان کو بحال رکھنے اور عسکریت پسندئوں کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے پونچھ ، راجوری ، سانبہ ،ریاسی ، کٹھوعہ ،رام بن ، کشتواڑ ،ڈوڈہ ،بھدوارہ کے بالائی علاقوں میں پولیس و فورسز کی جانب سے وسیع علاقوں کو محاصروں میں لیکر تلاشی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں ۔ نروال ، کٹھوعہ میں عسکریت پسندئوں کے خلاف تیسرے دن بھی پولیس وفورسز نے عسکریت پسندئوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری رکھا ، تاہم پچھلے 72گھنٹوں سے عسکریت پسندئوں اور پولیس وفورسز کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہوا۔