یوم جمہوریہ کیلئے 40 افسران کی تعیناتی

یوم جمہوریہ کیلئے 40 افسران کی تعیناتی

قومی تقریبات میں انتظامی معاونت کی ہدایت

سرینگر/یو این ایس// جموں و کشمیر حکومت نے یکم جنوری 2026 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یوم جمہوریہ 2026 کی تقریبات کے انتظامات کے لیے 40 جونیئر اسکیل جے کے اے ایس افسران کو خصوصی ڈیوٹی پر تعینات کیا ہے۔یو این ایس کے مطابق یہ افسران مختلف شعبوں میں تقرر شدہ ہیں تاکہ قومی تقریب کے انتظامات میں معاونت فراہم کی جا سکے۔ آرڈر ڈویڑنل کمشنر کے دفتر کی جانب سے بھیجی گئی ہدایات کے پیش نظر جاری کیا گیا۔ متعلقہ افسران میں انڈسٹریز اینڈ کامرس، فنانس، ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ٹورزم، مائننگ، اسکل ڈیولپمنٹ، قبائلی امور، دیہی ترقی اور پنچایتی راج، پبلک ورکس، ہائر ایجوکیشن، ایگریکلچر پروڈکشن، ریونیو، سوشل ویلفیئر، انفارمیشن، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ اور ہاسپیٹیلیٹی اینڈ پروٹوکول کے تحت زیر تقرر انڈر سیکرٹریز شامل ہیں۔تعینات افسران میں وکیل احمد بٹ، انیل کمار، محمد اشرف وانی، وقار طالب، عبدالرق بٹ، منصور احمد، وحید احمد، محمد ارشد، ٹریکنش بھوشن، انظر احمد رانا، محیب البخاری، رمن جندیل، ساحل مہاجن، جہاں زیب خان، اتام سنگھ پلسر، مشتاق احمد خان، وشال کمار، وِوک رتن، راجندر سنگھ، محمد اقبال لون، سرجیت سنگھ، ہرجندر سنگھ، ارشد حسین بٹ، ناصر بلال شاہ، مختار احمد بٹ، دھرم پاول، فیاض احمد بٹ، نذیر احمد راثر، انیل شرما، کرن سنگھ، راج کمار، غلام قادر، ترن دیپ سنگھ، بشن داس، حفیظ اللہ پیر، سید عشرت پرویز، موہن سنگھ، راجیش کمار ساپولیا اور ایوب فاروق بٹ شامل ہیں۔آرڈر میں تمام نامزد افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 21 جنوری 2026 کو صبح 10:30 بجے ڈویڑنل کمشنر، جموں کے دفتر میں لازمی بریفنگ سیشن میں شرکت کریں۔