hartal

یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل

جموں شہر اورسرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات

سرینگر//یوم جمہوریہ کی تقریبات کو احسن طریقے سے منعقد کرانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور حفاظتی بندوبست کو مکمل کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں میں تشدد آمیز واقعات اور دراندازی کی کوششیں کے تناظر میں یوم آزادی سے پہلے ہی شہر سرینگر بشمول لالچوک کے گردونواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ وادی کے دیگر حساس علاقوں میں بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ 15اگست کی تقریبات میں کوئی خلل نہ پڑے اور ہر جگہ امن وامان برقراررہے ۔ ادھر کئی جگہوں پر گاڑیوں، آٹو رکھشائوں کو روک کر تلاشی لینے کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق کے مطابق یوم آزادی کے سلسلے میں 15اگست کو شہرسرینگر اور وادی کے دیگر قصبہ و اضلاع ہیڈ کوارٹروں پر ہر برس تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں فوج، پیرا ملٹری، پولیس اور سیول انتظامیہ پریڈ منعقد کئے جاتے ہیں اور جھنڈا لہرایا جاتا ہے ۔سیکورٹی کے لحاظ سے یوٹی سرکار کی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جارہی ہے اور تقریبات کو احسن طریقے سے منعقدکرنے اور وادی میں امن و امان برقراررکھنے کی خاطر حفاظت کے سخت بندوبست کئے جارہے ہیں ۔ ادھر شہر سرینگر کے مختلف علاقہ جات بشمول لالچوک میں اضافی نفری تعینات کی جارہ ہیں ادھر لالچوک کے تواریخی گھنٹہ گھر کے ارد گرد پولیس ، و فورسز کے اہلکاروں کو پہلے سے ہی چاک و چوبند ہیں اور گھنٹہ گھر نزدیکی بیریکیڈ اور بکتر بند گاڑیاں رکھی گئی ہے ۔ ادھر وادی کے دیگر حساس علاقوں خاص کرجنوبی کشمیر کے ضلع کولگام، پلوامہ اور شوپیاں میں بھی فوج و فورسز کے اضافی دستے تعینات کئے جارہے ہیں ۔ادھر اننت ناگ کے ضلع ہیڈ کوارٹر کی طرف جانے والے راستوں پر بھی حفاظتی دستے تعینات کئے جارہے ہیںجبکہ شمالی کشمیر کے حساس ترین علاقہ مانے جانے والے سوپور میں بھی فوج، فورسز اور پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امسال بھی حسب روایت وادی میں 15اگست کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر میں منعقد ہوگی جہاں پر ایل جی منوج سنہا جھنڈا لہرائیں گے اور پریڈ پر سلامی لیں گے جبکہ دیگر ضلع ہیڈ کوارٹروں پر اپنے اپنے ترقیاتی کمشنر پریڈ پر سلامی لیں گے ۔ اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، ڈسٹرکٹ فوجی ہیڈ کوارٹروں کے علاوہ فورسز کیمپوں پر بھی چھوٹی موٹی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں پر متعلقہ افسران ترنگا لہراکر سلامی لیں گے ۔