جسٹس سری دھرن نے ملک کی ترقی کیلئے حقوق اور بنیادی فرائض پر مساوی توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا
جموں//جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی نے جمہوری اَصولوں اور آئینی اَقدار کے ایک پُر وقار تقریب میں ڈِسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی ( ڈِی ایل ایس اے ) جموں اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین پریڈ جموں کے اِشتراک سے آج یوم آئین 2024 کی یاد میں ایک ہفتہ طویل بیداری پروگرام کا آغاز کیا۔تقریب کا اِفتتاح جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج اورایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارٹی جسٹس اَتل سری دھرن نے کیا۔جسٹس اَتل سری دھرن کے ہمراہ ممبر سیکرٹری جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی امیت کمار گپتا تھے ۔ اُن کی آمد پر پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین پریڈ جموں ڈاکٹر رویندر کمارتِکو، سیکرٹری ڈی ایل ایس اے جموںسمرتی شرما، سربراہ پولیٹیکل سائنس پروفیسر جسنیت کور، این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر گرپریت کور، سربرای کامرس ڈاکٹر سنیتا رینہ دیگر سٹاف ممبران اور سکولی طلبانے اُن کا والہانہ و شاندار اِستقبال کیا۔ہفتہ بھر جاری رہنے والے اِس پروگرام کا مقصد آئینی اَقدار ،بنیادی حقوق اور فرائض کی سمجھ کو گہرا کرنا ہے جیسا کہ ہندوستان کے آئین میں درج ہے۔ یہ ان اَقدار کے تحفظ میں عدلیہ اور قانونی اِداروں کے اہم کردار کے بارے میں بھی بیداری پیدا کرتا ہے۔اِس پروگرام میں اِستفساری سیشنوں، مباحثوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے طلبأ اوربڑی کمیونٹی کو اِنصاف، آزادی اور بھائی چارے کے جوہر کے بارے میں بامعنی گفتگو میں شامل کر نا ہے۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والا بیداری پروگرام اُس نظریۂ سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد معاشرے کے تمام طبقوں میں فعال اور باخبر شہریت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔جسٹس اَتل سری دھرن نے اَپنے صدارتی خطاب میںآئین کی بنیادی اَقدار اور روزمرہ زندگی میں ان کی مطابقت پر زور دیا۔ اُنہوں نے آئین میں درج مساوات اور بھائی چارے کے اصول کو اُجاگر کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بغیر کسی امتیاز کے ان اصولوں کو برقرار رکھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ صرف تمہید کی گہری تفہیم ہی پورے آئین کے جوہر کو سمجھنے کی کلید فراہم کرتی ہے کیوں کہ یہ اِنصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے نظریات کا احاطہ کرتا ہے۔اُنہوں نے قانون کا احترام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اُنہوں قیادت کے اِنتخاب میں ذات پات یا مذہب پر اچھی حکمرانی کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سماج کے زیادہ تر فائدے کے لئے بے لوث اور قربانیوں کی اپیل کی۔جسٹس سری دھرن نے نانی پالکھی والا کی کتاب ’’وی، دی پیپل‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اَپنے آپ کو آئین دینے لیکن اس کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے میں ناکام رہنے کی ستم ظریفی کی عکاسی کی۔ اُنہوں نے حقوق کے اور بنیادی فرائض پر یکساں توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور ہر ایک پر زور دیا کہ وہ بہتر انسان بننے کی کوشش کرے، رشوت ستانی سے پاک ہو اور ملک کی ترقی میں بامعنی کردار اَدا کرے۔پرنسپل جی سی ڈبلیو پریڈ جموں ڈاکٹر رویندر کمارتِکو نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں نوجوان نسل میں صحیح بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔تیسرے سمسٹر کی طالبہ محترمہ ورتیکا شرما نے اَپنی پرزنٹیشن میں آئین کی تاریخی اہمیت اور قوم کے لئے ایک رہنما قوت کے طور پر اس کے کردار کو فصاحت و بلاغت کے ساتھ اُجاگر کیا۔ ان کی پرزنٹیشن نے سامعین بِالخصوص نوجوانوں کو متاثر کیا جنہوں نے جمہوری اَقدار کو برقرار رکھنے میں اپنے کردار کو تلاش کرنے کی ترغیب دی۔ تقریب کے اِختتام پرسیکرٹری ڈِسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی جموںمحترمہ سمرتی شرما نے شکریہ کی تحریک پیش کی ۔یہ تقریب جموں و کشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کی لگن کی عکاسی کرتی ہے تاکہ آئین کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ملک کی ترقی میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لئے اَفراد کو تعلیم اور بااِختیار بنایا جاسکے۔










