سرینگر ایئرپورٹ پر 3 پروازیں منسوخ

یومِ جمہوریہ کے انتظامات کے باعث فضائی پابندیاں

دہلی ایئرپورٹ پر نوٹم کے سبب سرینگر کی تین پروازیں منسوخ

سرینگر/یواین ایس //دہلی ایئرپورٹ پر یومِ جمہوریہ کے انتظامات کے پیش نظر جاری کردہ نوٹم کے باعث سرینگر ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔سرینگر ایئرپورٹ حکام کے مطابق یہ منسوخیاں متعلقہ ایئرلائنز کی جانب سے فضائی اور آپریشنل پابندیوں کے سبب کی گئی ہیں۔ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی ایئرلائن سے تازہ فلائٹ اسٹیٹس کی تصدیق کریں۔یو این ایس کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری مسافر ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منسوخی عارضی ہے اور یومِ جمہوریہ کے دوران دہلی ایئرپورٹ پر نافذ کردہ پابندیوں سے جڑی ہوئی ہے۔ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو پیش آنے والی دشواری پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ری شیڈولنگ یا ریفنڈ کے لیے وہ اپنی ایئرلائن سے رابطے میں رہیں۔