Full dress rehearsal held at M.A. Stadium Jammu

یومِ جمہوریہ کی فُل ڈریس ریہرسل ،ڈویژنل کمشنر جموں نے ایم اے سٹیڈیم میں سلامی لی

جموں //یومِ جمہوریہ 2022کی تقریبات کیلئے فُل ڈریس ریہرسل پیر کو ایم اے اسٹیڈیم جموں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان منعقد ہوئی ۔ آرمی ، سی آر پی ایف ، جے کے پی ، این سی سی کیڈٹس اور دیگر محکموں کے علاوہ مختلف سکولوں کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا ۔ ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لانگر نے پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی ۔ جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اسکولی بچوں اور فنکاروں نے تھیم پر مبنی پریزنٹیشنز پر مشتمل رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا ۔ جموں و کشمیر پولیس کے ڈئیر ڈیولز کی شاندار کارکردگی نے شاندار کرتب دکھا کر حاضرین کو مسحور کر دیا ۔ جمناسٹک کی شاندار پرفارمنس شوز بھی جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کے کھلاڑیوں نے پیش کئے ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ ، ڈپٹی کمشنر جموں انشول گرگ کے علاوہ دیگر سول اور پولیس افسران موجود تھے ۔