یورپ کیلئے پرامن راستہ تلاش کرنے کا موقع: فرانسیسی صدر

یورپ کیلئے پرامن راستہ تلاش کرنے کا موقع: فرانسیسی صدر

ماسکو: فرانس کے صدر امینوئل میکرون نے کہا ہے کہ یورپ کے لیے پرامن راستہ تلاش کرنے کا اب بھی موقع ہے۔ امینوئل میکرون نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “اب ہم سب کو یورپ میں امن اور استحکام کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ ہمارے پاس اب بھی اس کے لیے موقع اور وقت ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ یورپ سلامتی کے حوالے سے نئے حل شروع کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یورپی یونین کو صورتحال کو مستحکم کرنے کے لیے مخصوص اقدامات پر اتفاق کرنا چاہیے اور روس اور یورپ کو سلامتی کی ضمانتوں پر مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔
امینوئل میکرون نے کہا کہ فرانس اور روس کے درمیان کچھ نکات ہیں انہیں وہ (امینوئل میکرون) اور ولادیمیر پوٹن یہ معلوم کرنے میں کامیاب ہوئے کہ یوکرین کے بارے میں ان کی پوزیشن کہاں ایک جیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یورپی یونین کو یوکرین کا تنازع حل کرنا چاہیے۔امینوئل میکرون نے کہا کہ “آنے والے دنوں میں، ہم یوکرین اور اپنے اجتماعی سلامتی کے مسئلے کے بارے میں دوبارہ فون پر بات کریں گے۔ ہم اعتماد کا ایک فریم ورک بنانا چاہتے ہیں جو ہمیں آگے بڑھنے کی اجازت دے”۔