یوتھ لیڈر کی مسلسل گرفتاری سیاسی انتقام گیری کی نشانی ڈی ڈی سی الیکشن میں کامیابی کے بعد حلف لینے سے بھی روکا جارہاہے /محبوبہ مفتی

سرینگر /24جنوری/اے پی آئی/ یوتھ لیڈر کی مسلسل گرفتاری کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ یوتھ لیڈر کوالیکشن میں کامیابی ملنے کے بعد حلف لینے سے بھی روکاجارہاہے۔اے پی آ ئی کے مطابق اپنے سوشل بلاغ پرٹویٹ کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے یوتھ لیڈر وحیدالرحمان پرہ کی مسلسل گرفتاری کو سیاسی انتقام گیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر چہ این آ ئی اے عدالت نے یوتھ لیڈر کوضمانت پررہاکرنے کے احکامات صادر کئے تاہم جموں وکشمیر پولیس کی خفیہ ونگ سی آ ئی کے نے یوتھ لیڈر کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر دوبارہ گرفتار کیااور ان کی رہائی میں مسلسل ایجنسی کی جانب سے روڈے اٹکائے جارہے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ یوتھ لیڈر کی گرفتاری سیاسی انتقام گیری کی بد ترین مثال ہے اور ڈی ڈی سی الیکشن میں کامیابی ملنے کے بعد انہیں حلف لینے سے بھی روکاجارہاہے۔