bycle race cycle race

یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس زون سنگھ پورہ کے زیر اہتمام سائیکل دوڑ

سرینگر / /یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس زون سنگھ پورہ کی جانب سے سائیکل دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے50طلبہ نے حصہ لیا ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق بچوں نے مازہامہ سے متی پورہ ہائی اسکول تک سائیکل دوڑ میں حصہ لیا ۔اس دوران بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔بتایاجاتا ہے کہ سائیکل دوڑ کے دوران اس وقت ایک نیامنظر دیکھنے کو ملا جب ایک لڑکے کا سائیکل ٹوٹ گیا اور وہ اپنی دوڑ جاری رکھنے سے قاصر ہوا ۔اس لڑکے کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تووہ پہلی پوزیشن حاصل کرتے تھے ۔ان کی اس ہمت کو سراہا گیا اور حوصلہ افزائی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جبکہ ڈی ڈی سی چیرمین نے ان کو بطور انعام نقدی 3ہزار روپے فراہم کئے ۔نمائندے کے مطابق سائیکل دوڑ میں ہائی اسکول آرمپورہ کے ماجد احمد نے پہلی ،ہائر اسکینڈری اسکول مرگنڈ کے فدا حسین نے دوسری اور گورنمنٹ مڈل اسکول گنڈ خواجہ قاسم کے محمد قاسم نے بالترتیب تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا ۔