سرینگر //شمالی کشمیر قصبہ پٹن کے کھیل میدان میں یوتھ سروسروسزاینڈ سپورٹس کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا جس میں متعدد والی بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق والی بار ٹورنامنٹ میں درجنوں ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔نہال پورہ اور گوشہ بُگ ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا گیا جس میں گوشہ بُگ کی ٹیم نے جیت درج کی ۔فاتح ٹیم کو آگے والے میچز میں سبقت ملنے کا اندیشہ ہے ۔ٹورنامنٹ کے افتتاح پر ٹریڈرس ایسوسی ایشن پٹن کے صدر ناصر بشیر شاہ بحیثیت مہمان خصوصی موجودتھے جبکہ پٹن اور اس کے مضافاتی علاقوں سے آئے ہوئے شائقین کی خاصی تعداد موجود تھی اور میچ کے دوران شائقین لطف اندوز ہوئے کیونکہ دونوں ٹیموں نہال پورہ اور گوشہ بُگ کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔نمائندے کے مطابق ٹورنامنٹ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا ۔ (کے پی ایس)










