یشا مدگل نے جموں سنٹرل کواپریٹو بینک لمٹیڈ کی بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر//سیکرٹری کواپریٹو یشا مدگل نے سول سیکرٹریٹ میں جموں سنٹرل کواپریٹو بینک لمٹیڈ کے پروفیشنل بورڈ آف ڈایریکٹرز کے خصوصی بورڈ میٹنگ کی صدارت کی ۔ وہ بورڈ کی چئیر پرسن بھی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر جموں انشول گرگ ، جموں سنٹرل کواپریٹو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر نشی کانت شرما ، ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ ٹریزریز جموں نیرج گپتا بخشی ، ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں ڈاکٹر کے کے شرما ، سینئر ایڈووکیٹ سیما کھجوریہ شیکھر ، سابق صدر جے اینڈ کے بینک لمٹیڈ ایس کے بھٹ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بورڈ کے ممبروں کی حثیت سے میٹنگ میں شرکت کی ۔ جموں سنٹرل کواپریٹو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر نے میٹنگ کو بینک کے مختلف اجزاء اور طبعی اور مالی کامیابیوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے زرارت ، باغبانی اور کواپریٹو سیکٹروں کے قرضوں کی فراہمی سے متعلق مختلف امور پر روشنی ڈالی ۔ اس موقعہ پر جموں سنٹرل کواپریٹوز بینک لمٹیڈ کے پروفیشنل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے بھی بات کی اور بینک کے کام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں اور جے کے آئی ڈی ایف سی لمٹیڈ کو 100 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری پر چئیر مین سے اتفاق کیا ۔