یشامدگل نے اِمداد باہمی محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

یشامدگل نے اِمداد باہمی محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں تاکہ محکمہ کا دائرہ کار بڑھایا جاسکے

جموں//سیکرٹری اِمداد باہمی یشامدگل نے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں محکمہ امداد باہمی کے کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کا مقصد جے اے کے ایف ای ڈی کے لیکویڈیشن ، یووا سہا کر سکیم ، سپر بازاروں کو جدید بنانے اور محکمہ کے کام سے متعلقہ دیگر امور کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے ۔ابتداً،سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایمانداری ، تن دہی ، لگن اور محنت کے ساتھ کام کریں تاکہ محکمہ کا دائرہ کار بڑھایا جاسکے تاکہ ماضی کی طرح دوبار ہ وَقار اور عظمت حاصل کی جائے۔سیکرٹری موصوفہ نے کہاکہ کواپریٹیواِداروں بالخصوص سپر بازاروں کا اہم کردار ہے اور یہ اِدارے توجہ مرکوز کے ساتھ گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جے اے کے ایف ای ڈی کو حتمی شکل دینے اور ریکارڈ کی توثیق سمیت تمام مسائل کو حل کرنے کے بعد حتمی شکل دی جانی چاہیئے تاکہ یہ عمل اَپنے منطقی اَنجام تک پہنچ جائے۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ لیکویڈ یٹر نے یہ معاملہ متعلقہ محکموں کے ساتھ اُٹھایا ہے جنہوں نے جے اے کے ایف ای ڈی کو ادائیگی کرنے میں غلطی کی ہے اور اس کے مطابق رقم کی وصولی کے لئے لیکویڈیٹر کے اعداد شمار بنائے جائیں گے۔سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ملازمین کی تفصیلات پیش کریں جن کے خلاف مقدمات اے سی بی یا کرائم برانچ میں زیراِلتوأ ہیں تاکہ ان کے دعوئوں پر کارروائی کی جائے ۔ اُنہوں نے کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ اِس مہینے کی 20تاریخ تک ریٹائر ہونے والوں سے متعلق ریکارڈ پیش کرے۔اُنہوں نے نئی رجسٹریشن کی تجاویز پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی کوآپریٹیو ز اور کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی رجسٹریشن دو ماہ کے اندر مکمل کی جائے اور اس میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ہفتہ وار رِپورٹ پیش کی جائیں ۔یشا مدگل نے کہا کہ رجسٹریشن کے زیر اِلتوأ مقدمات کو فاسٹ ٹریک کی بنیاد پر نمٹا یا جائے تاکہ بیک لاگ ختم ہوجائے ۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ زیر اِلتوأ آڈِٹ پیرا س پر توجہ دیں۔سپر بازاروں کی جدید کاری پر پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور ہدایت دی گئی کہ جنرل منیجروں کو کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔سیکرٹری موصوفہ نے ہدایت دی کہ سپر بازاروں کو جی ای ایم پورٹل کے ذریعے صارفین کو راغب کرنے کے لئے ایک اشتہاری مہم شروع کریں تاکہ ان کے کاروباراور منافع کو فروغ ملے۔سیکرٹری موصوفہ نے بار کوڈنگ کے حوالے سے ہدایات دیں کہ بلنگ کا بار کوڈڈ پیٹرن موجود ہے کیونکہ یہ شفاف اوراس سے وقت کی بچت بھی ہے۔اُنہوں نے یووا سہاکر سکیم کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ سکیم کی خصوصیات کو محکمہ کے فیلڈ افسران کے ساتھ شیئر کی جاسکتی ہیں جو فیلڈ میں تجربے کی بنیاد پر بہتر تجاویز دے سکتے ہیں۔میٹنگ میں رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیزجے اینڈ کے ، دونوں صوبوں کے ایڈیشنل رجسٹرار ، ڈپٹی رجسٹرار اور اسسٹ رجسٹرار اور کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اعلیٰ اَفسران کے علاوہ شفقت اقبال ، سپیشل سیکرٹری کوآپریٹیوز ، ایس اے سی اے او ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کوآپریٹیو نے بھی شرکت کی۔