یتیم خانہ میں زیر تعلیم ترال کے گوجر طبقے کاطالبہ علمNEETمیں کامیاب

غریبی اور والد کے شفقت سے محرومی نے طالب علم ڈاکٹر بنے سے نہیں روکا

ترال// //انتہائی غربت اور والد کی شفقت سے محرومی کے باجود ترال کے دور افتادہ گائوں جواہر پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک یتم طالب علم یتیم ٹرسٹ میں زیر تعلیم رہنے کے باوجود NEETامتحان کو پاس کیا ۔طالب علم کی کامیابی پر پورے ترال میں لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔سب ضلع ترال سے تقریباً15کلو میٹر دورایک چھوٹی سے وادی میں آباد’’جواہر پورہ لام ‘‘ سے تعلق رکھنے والے طالب علم زاہد علی گوجر نے یتیم ٹرسٹ میں زیر تعلیم رہنے کے باوجودNEETکو کامیاب کیا ہے ۔ زاہد اعلیٰ اُس وقت والد کی شفقت سے محروم ہوا جب وہ دوسری جماعت میں زیر تعلیم تھا ۔ذاہد نے بتایا گھر میں انتہائی درجے کی غربت تھی لیکن ان کے مامو جان جو پیشہ سے ایک استاد تھا نے مزکورہ یتیم بچے پر نظر رکھی تاکہ یہ یتیمی کی وجہ سے تعلیم کو خیر باد نہ کرے۔انہوں نے بتایا ابھی والد کی جدائی کا دکھ تھا تو مامو جان بھی انتقال کر گئے اور اب میرے گھر میں میری بیوہ والدہ تھی ۔اس دوران نوجوان کی قابلیت اور حرکات سے یہ معلوم ہورہا تھا کہ یہ بچہ کچھ نہ کچھ ضرور کرے گا جبکہ زس بل گورنمنٹ سکول کے عملے نے بچے کے دماغ میں یہ ڈال دیا ہے کہ آپ ایک اچھا ڈاکٹر بن سکتے ہیں اگر محنت کریں گے ؟اس قابلیت ، غربت اور یتیمی کی اطلاع یتیم ٹرسٹ یونٹ ترال کو موصول ہوئے جہاں ایک رضا کار معراج الدین زرگر نے اس بچے کے ساتھ رابط قائم کیا ہے اور انہیں یتیم ٹرسٹ میں رہنے کے لئے امادہ کیا ۔انہوں نے اس حوالے سے سنا تھا کہ یہ بچہ واقع بہتر ماحول میں رہنے سے کچھ ضرور حاصل کرے گا ۔انہوں نے اور ٹرسٹ کے باقی لوگوں نے انہیں بہتر انداز میں رہنمائی اورعلاقے کے ایک میعاری تعلیم فراہم کرنے والے سکول میں انہیں داخل کروایا ۔یہاں سے دسویں تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد زاید علی نے باضابط طورایک نجی مقامی کوچنگ سنٹر سے کچھ جانکاری ھاصل کی اس کے بعد ملک کے معروف آن لائن کوچنگ فراہم کرنے والے ادارے سے مسلسل آن لائن تعلیم حاصل کرتا تھا ۔طالب علم نے بتایا مسلسل5سال تک وہ یتیم ٹرسٹ میں رہااور یہاں سے پوری تعلیم حاصل کی ہے ۔حال میں NEETکے نتائج آئے تھے لیکنمزکورہ نوجوان کٹ آف کا انتظار کر رہا تھا کل جب کٹ آف کا فہرست سامنے آیا تو انہوں نے خود کو منتخب پایا ۔یہ خبر جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی ہے جبکہ جواہر پورہ لام ترال کی مقامی ایس ٹی اور نان ایس ٹی لوگوں نے یہاں جشن منایا ۔