ہیکرز امریکی کرپٹو کمپنی ‘ہارمونی’ سے 10 کروڑ ڈالر لے اڑے

امریکا کی کرپٹو کرنسی کمپنی ہارمونی نے کہا ہے کہ چور ان کی اہم مصنوعات سے تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیات کے ڈیجیٹل سکے لے اڑے ہیں، ہیکرز طویل عرصے سے اس شعبے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ہارمونی نے ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے لیے بلاک چین کو تیار کیا ہے، یہ کمپنی بینکاری اور ‘نان فن جیبل ٹوکن’ کے روایتی طریقے سے ہٹ کر قرض اور دیگر سہولیات فراہم کرتی ہے۔کیلیفورنیا کی کمپنی نے بتایا کہ چوری سے ‘ہاریزن برج’ متاثر ہوا ہے جوکرپٹو کو مختلف بلاک چینز کے درمیان منتقل کرتا ہے، یہ سافٹ وئیر بٹ کوائن اور ایتھر جیسے ‘ڈیجیٹل ٹوکنز’ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔برطانیہ کی بلاک چین تجزیہ کار کمپنی ایلپٹک کے مطابق طویل عرصے سے کرپٹو کمپنیاں چوریوں کا نشانہ بن رہی ہیں، 2022 میں اب تک برجز سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقم چوری کی جاچکی ہے۔