ہیرا نگرمیں تمام چھ ٹیوب ویل سائٹس پر پمپنگ مشینری نصب کی گئی ہے ۔ جاوید رانا

ہیرا نگرمیں تمام چھ ٹیوب ویل سائٹس پر پمپنگ مشینری نصب کی گئی ہے ۔ جاوید رانا

جموں//وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے ایوان کو بتایا کہ ہیرانگر حلقہ میں تمام چھ ٹیوب ویل مقامات پر پمپنگ مشینری نصب کی گئی ہے۔اُنہوںنے یہ بات آج وایوان میںممبر اسمبلی راجیو جسروٹیہ کی جانب سے رُکن اسمبلی وِجے کمار کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ کڈیالہ، چک چنگا، کرول۔متھاریان، سپلاوان اور بوبیا جیسے دیہات میں آبپاشی کا بنیادی ڈھانچہ بشمول نہریں، پمپ رومز اور ڈلیوری ٹینکس مکمل کئے گئے ہیں اور اس وقت فعال ہیں۔تاہم، اُنہوں نے تسلیم کیا کہ بعض مقامات جیسے کڈیالہ اور چک چنگا میں تقسیم کے نیٹ ورک اور متعلقہ سول انفراسٹرکچر سے متعلق کام زمین کے تنازعات اور دیگر رُکاوٹوں کی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکے۔وزیر نے ایوان کو یقین دِلایا کہ زیر اِلتوأ کام زمین سے متعلق مسائل کے حل اور فنڈز کی دستیابی کے بعد شروع کئے جائیں گے تاکہ اس آبپاشی سکیم کے مکمل فوائد علاقے کے کسانوں تک پہنچ سکیں۔