holy

’’ہولی ۔رنگوں کا تہوار ‘‘کے موقعہ پر مشیروں نے لوگوں کو مبارک باد دی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیرراجیور ائے بھٹناگر اور مشیر فاروق خان نے ’’ رنگوں کا تہوار ۔ہولی ‘‘ کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باددی ہے۔اَپنے مبارک باد ی کے پیغامات میں مشیر وں نے کہا کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں موسم بہار کے آغاز کی طرف اشارہ کرتا ہے ،اَپنے تمام رنگوں میں فطرت کی شان میں خوشی منانے کا موقعہ فراہم کرتا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ تہوار ہمیں بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرنے اور ہمارے درمیان دوستی کے بندھن کو مزید گہرا کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔مشیروں نے کہا کہ یہ تہوار اِتحاد ، ہم آہنگی اور رواداری کے جذبے کی علامت ہے جس کے لئے ہمارا ملک پوری دُنیا میں جانا جاتا ہے ۔مشیروں نے جموںو کشمیر کی اَمن ، خوشحالی اور ترقی کے لئے بھی دعا کی۔