ہندوستان کی قومی فٹ بال ٹیم کشمیری کھلاڑی دانش فا روق بھی شامل

ہندوستان کی قومی فٹ بال ٹیم کشمیری کھلاڑی دانش فا روق بھی شامل

جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو دانش فاروق کو بحرین اور بیلاروس کیخلاف آئندہ بین الاقوامی دوستانہ میچوں کیلئے ہندوستانی مردوں کے قومی فٹ بال اسکارڈ میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ہندوستانی مردوں کی قومی فٹ بال ٹیم کیلئے پیر کو 25 رکنی اسکارڈ کا اعلان کیا گیاجو بحرین اور بیلاروس کے خلاف دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے بحرین جائے گا۔سات کھلاڑیوں جن کوپہلی مرتبہ ملک کی نمائندگی کرنے کاموقعہ ملے گ،اُن میں کشمیری فٹ بال کھلاڑی دانش فاروق کے علاوہ پربھشوکھن گل، ہرمیپم رووا، انور علی، روشن سنگھ، وی پی سہیر اور انیکیت یادیوبھی شامل ہے۔لیفٹنٹ گورنر کے آفس سے ایل جی منوج سنہاکی جانب سے ایک ٹویٹ میں لکھاگیا’’دانش فاروق کو بحرین اور بیلاروس کے خلاف آئندہ بین الاقوامی دوستانہ میچوں کیلئے قومی فٹ بال ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارکباد۔ ان کی محنت، جذبہ اور عزم جموں و کشمیر کے بہت سے نوجوانوں کو متاثر کرے گا۔ ان کے لیے میری نیک تمنائیں۔