amit shah 1

ہندوستان کی فوج ناقابل تسخیر ۔ وزیر داخلہ امت شاہ

کرگل جنگ میں قربانیاں دینے والے فوجیوں کو ملک ہمیشہ یاد رکے گا

سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے کرگل دیوس کے موقعے پر ان فوجی اہلکاروں کو یاد کرتے ہوئے جنہوںنے اس جنگ میں اپنی جانیںملک کیلئے قربان کیں تھیں کہا کہ ہندوستان کی فوج ناقابل تسخیر ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک ان بہادروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق زیر داخلہ امت شاہ نے آج کارگل وجے دیوس پر فوج کے بہادر جوانوں کی بہادری کو یاد کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، مسٹر شاہ نے ہمالیہ کی ناقابل رسائی پہاڑیوں میں انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرنے اور دشمن کی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے پر فوجیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں نے کارگل میں ایک بار پھر ترنگا لہرا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ شاہ نے اس جنگ میں ان کی ہمت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شکر گزار قوم ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ایکس پلیٹ فارم کی ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ کارگل وجے دیوس فوج کے بہادر جوانوں کی بہادری کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارگل جنگ میں بہادر سپاہیوں نے ہمالیہ کی ناقابل رسائی پہاڑیوں میں انتہائی بہادری کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور کارگل میں دوبارہ ترنگا لہرا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ جناب شاہ نے ’کارگل وجے دیوس‘ کے موقع پر بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے بہادری سے مادر وطن کی حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ ممنون قوم وطن کے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں، لگن اور شہادتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔