اوڑی ہو یا پلوامہ یا پہلگام جب بھی ملک کو للکار نے کی کوشش کی گئی تو ہم نے اندر گھس کر جواب دیا / امیت شاہ
سرینگر // آپریشن سندھور کے ذریعے دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ ہندوستان کا خون بہانے کیلئے نہیں ہے اور جو بھی ہمت کرے گا اسے اس کی سزا ملے گی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ 11 سالوں میں ملک محفوظ ہو گیا ہے۔ ملک کی 11 ریاستوں میں نکسلازم کا بول بالا تھا لیکن بعد اب صرف تین اضلاع میں نکسل ازم موجود ہے۔ میرے الفاظ کو مت بھولنا2026تک یہ ملک نکسلازم سے آزاد ہو جائے گا۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو اتر پردیش کے لکھنؤ میں ایک عوامی اجتماع کے دوران کہا کہ آپریشن سندھور کے ذریعے دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کے ساتھ، وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ ہندوستان کا خون بہانے کے لیے نہیں ہے، اور جو بھی ہمت کرے گا اسے اس کی سزا ملے گی۔شاہ 60ہزار سے زیادہ نئے منتخب پولیس کانسٹیبلوں کو تقرری کے خطوط دینے کی تقریب میں شرکت کے لیے شہر میں ہیں۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے نئے بھرتی ہونے والوں کو خطوط دیے۔امیت شاہ نے سال 2014 سے پہلے یو پی اے کی قیادت میں برسوں کے دوران ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کو روکنے میں ناکام ہونے پر کانگریس پر بھی حملہ کیا۔انہوں نے کہا ’’کانگریس کے دور حکومت میں ہر روز دہشت گرد حملے ہوتے تھے، احمد آباد، جے پور، کوئمبٹور، دہلی، اور کشمیر کا ذکر تک نہیں کرتے۔ پاکستان نے وزیر اعظم کے دور میں تین بار ہندوستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جب انہوں نے اوڑی میں کوشش کی تو سرجیکل اسٹرائیک کا سامنا کیا گیا۔ پلوامہ کے بعد ان پر ہوائی حملہ ہوا، اور پہلگام کے بعد دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹر کے ساتھ سنٹرل ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا‘‘۔انہوںنے کہا ’’وزیر اعظم مودی نے پورے ملک کو پیغام بھیجا کہ ہندوستان کا خون بہانے کے لیے نہیں ہے، اور جو بھی ایسا کرنے کی ہمت کرے گا اسے سزا دی جائے گی۔ ‘‘ 31 مارچ 2026 تک نکسل ازم کو ختم کرنے کے وعدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے مزید کہا کہ کس طرح وزیر اعظم مودی کی قیادت میں 11 سال کی حکمرانی میں، نکسلزم کا پھیلاؤ 11 سے زیادہ ریاستوں سے گھٹ کر صرف 3 اضلاع تک رہ گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’وزیر اعظم مودی کے 11 سالوں میں، ملک محفوظ ہو گیا ہے۔ ملک کی 11 ریاستوں میں نکسل ازم کا بول بالا تھا۔ مودی کے ان 11 سالوں کے بعد اب صرف تین اضلاع میں نکسل ازم موجود ہے۔ میرے الفاظ کو مت بھولنا مارچ 2026تک یہ ملک نکسل ازم سے آزاد ہو جائے گا۔ ‘‘










