روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےٹی 20 عالمی کپ 2024کے سپر 8 میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ کل یعنی12 جون کو کھیلے گئے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ہندوستان کی مسلسل تیسری فتح ہے۔
اس بار ٹی 20 عالمی کپ 2024 کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہو رہی ہے۔ یہ میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔
ایک وقت ہندوستانی ٹیم 39 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور شیوم دوبے نے جنگی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کو شکست دی۔ سوریا نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں اپنی چوتھی ففٹی بھی بنائی۔ میچ میں سوریا نے 49 گیندوں پر ناقابل شکست 50 اور دوبے نے 35 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 31 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
سوریا اور شیوم نے چوتھی وکٹ کے لیے 65 گیندوں میں 67رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی۔ ان کے علاوہ رشبھ پنت نے 18 اور روہت شرما نے 3 رنز بنائے۔ جبکہ ویراٹ کوہلی کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ امریکہ کی جانب سے سوربھ نیتراوالکر نے 2 اور علی خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی امریکی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔ پہلا اوور ارشدیپ سنگھ نے کرایا جس میں امریکہ نے 2 وکٹیں گنوائیں۔ اس کے بعد ٹیم سنبھل گئی اور 8 وکٹوں پر 110 رنز بنائے۔ نتیش کمار نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ سٹیون ٹیلر نے 24 رنز بنائے۔ جبکہ کورے اینڈرسن صرف 15 رنز بنا سکے۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے تیز گیند باز ارشدیپ نے 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں ہاردک پانڈیا کو 2 کامیابیاں ملیں۔ اسپنر اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل










