ugc

ہندوستان میں کسی بھی ملک کا طالب علم پڑھ سکتا ہے ۔ یوجی سی

بھارت میں اعلیٰ تعلیمی اداروںمیں غیر ملکی طلبہ کے داخلہ کو منظوری

یوجی سی نے بھارت میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ نصاب میں غیرملکی طلبا کے داخلے اور اضافی سیٹوں سے متعلق رہنما اصولوں کو منظوری دے دی۔سی این آئی کے مطابق یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC نے بھارت میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں میںانڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں غیرملکی طلبا کیلئے داخلے اور اضافی سیٹوںکیلئے رہنما اصولوں کو منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ UGC کی میٹنگ میں کیا گیا۔UGCکے چیئرمین پروفیسر جگدیش کمار نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم کوبین الاقوامی سطح پر لے جانا 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی کا ایک لازمی پہلو ہے اوراِس سے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بین الاقوامی اور بین ثقافتی پہلوؤں کو مربوط کرنیمیں مدد ملے گی۔UGCنے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تحقیق اور ترقی سے متعلقشعبے قائم کرنے کیلئے بھی رہنما اصول جاری کئے ہیں۔ مختلف ٹوئٹ پیغامات میں UGC کیچیئرمین نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں تحقیق اور ترقی کے شعبے قائم کئے جانیسے آتم نربھر بھارت کے نشانے حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔