دہشت گرد جتنے بھی حربے یا حکمت عملی اختیار کریں، وہ ہندوستان کو مزید نقصان نہیں پہنچا سکتے :امیت شاہ
سرینگر / سی این آئی // آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو نے دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈوں کو ہندوستانی شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے نتائج کے بارے میں واضح پیغام بھیجا کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ دہشت گرد چاہے جتنے بھی حربے یا حکمت عملی اختیار کریں، وہ ہندوستان کو مزید نقصان نہیں پہنچا سکتے اور بچ نہیں سکتے۔سی این آئی کے مطابق پہلگام حملے میں ملوث دہشت گردوں کو آپریشن مہا دیو میں ہلاک کرنے پر فوج، جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو اعزاز دیتے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ آپریشن سندوراور آپریشن مہادیو نے دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈوں کو ہندوستانی شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے نتائج کے بارے میں واضح پیغام بھیجا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ دہشت گرد چاہے جتنے بھی حربے یا حکمت عملی اختیار کریں، وہ ہندوستان کو مزید نقصان نہیں پہنچا سکتے اور بچ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کشمیر میں سیاحت اپنے عروج پر تھی، پہلگام حملہ ’کشمیر مشن‘ کو پٹری سے اتارنے کی ناکام کوشش تھی۔شاہ نے یہ بھی کہا کہ فوج اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر پولیس اب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا’’چاہے حکمراں پارٹی سے ہو یا اپوزیشن سے، سبھی نے آپریشن سندور ور مہادیو کے بارے میں خوشی اور جوش کا اظہار کیا، اور سیکورٹی فورسز کے تئیں اظہار تشکر کیا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی پر یہی اعتماد ہر میدان میں دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی ہندوستان کی خواہش کی بنیاد ہے۔
شاہ نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی فرانزک لیب نے ثابت کیا ہے کہ آپریشن مہادیو کے دوران مارے گئے دہشت گرد وہی تھے جنہوں نے پہلگام میں قتل عام کیا تھا۔وزیر داخلہ نے کہا’’وزیراعظم مودی اور پوری قوم کی جانب سے، میں ہندوستانی شہریوں کے دلوں میں تحفظ کے احساس کو مضبوط کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘










