Racket to push Indian nationals into Ukraine war, 4 arrested

ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریکٹ، 4 گرفتار

سرینگر//ہندوستانی شہریوں کو بہتر روزگار کے بہانہ روس بھیجنے اور وہاں سے انہیں روس۔ یوکرین جنگی محاذ پر تعینات کردینے کے الزام میں 4 افراد بشمول ایک مترجم کو گرفتار کرلیا گیا۔وائس آف انڈیا کے مطابق ہندوستانی شہریوں کو یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا ریاکٹ، 4 گرفتار سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 6 مارچ کو ایجنسی نے ملک بھر میں چلنے والا بڑا ہیومن ٹریفکنگ نیٹ ورک بے نقاب کیا تھا۔نئی دہلی: ہندوستانی شہریوں کو بہتر روزگار کے بہانہ روس بھیجنے اور وہاں سے انہیں روس۔ یوکرین جنگی محاذ پر تعینات کردینے کے الزام میں 4 افراد بشمول ایک مترجم کو گرفتار کرلیا گیا۔سی بی آئی کے ایک عہدیدار نے چہارشنبہ کو یہ بات بتائی۔ تریوندرم (کیرالا) کے رہنے والے ارون اور یسوداس عرف پرین کو منگل کے دن گرفتار کیا گیا۔دیگر 2 ملزمین نجل جوبی بنسم (کنیا کماری) اور انتھونی مائیکل الانگون (ممبئی) کو 24 اپریل کو پکڑلیا گیا تھا۔سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 6 مارچ کو ایجنسی نے ملک بھر میں چلنے والا بڑا ہیومن ٹریفکنگ نیٹ ورک بے نقاب کیا تھا۔ٹریفکرس منظم نیٹ ورک کی طرح کام کررہے تھے۔ وہ سادہ لوح ہندوستانیوں کو یو ٹیوب جیسے سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعہ پھنسارہے تھے۔