ہندوارہ کاکمسن ورلڈکک باکسنگ چمپئن شپ کیلئے منتخب

رشتہ داروں اور علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر، چمپین شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے کیلئے پر امیدہوں:صہیب شبیر

ہندوارہ//شمالی کشمیر کے سب ضلع ہندوارہ کے شانو گاوں سے تعلق رکھنے والے ایک12سالہ طالب علم صہیب شبیر نے حال ہی میں اترا کھنڈ کے دہرادون میں منعقدہ نیشنل کک باکسنگ چیمپن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر کے ضلع کپوارہ کا نام روش کیا۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابقصہیب شبیر ڈار جو انٹر نیشنل اسلامک اسکول ہندوارہ میںزیر تعلیم ہے اور فورتھ کلاس میں پڑھتاہے۔ انہوں نے حال ہی میں کک باکسنگ میں کے فائنل میں اپنی حریف کو شکست دیکر سب جونئر زمرہ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔صہیب نے12سال کی عمر کے دوران ملک بھر میں مختلف مقا بلو ں میں چار طلائی اور چاندی کے تمغے حاصل کئے۔بلیک بیلٹ والے صہیب نے2019میں ریاستی سطح کی چمپہن شپ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔گزشتہ سال ہماچل پردیش میں کم عمری میں صہیب نے اپنا دوسرا سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ اسی سال کے آخر میں مزکورہ طالب علم نے تیسرا سونے کا تمغہ جیت لیا۔صہیب کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال بنگلہ دیش میں ہونے والی ورلڈ کک باکسنگ چمپین شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے پر امید ہے جس کے لئے انہیں گھروالوں اور اپنے اساتذہ بلخصوص اسکول کے چیرمین طارق رحیم اور اپنے کوچ شہباز وار کا بہترین سپوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ساری توجہ اب عالمی کک باکسنگ چمپین شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ہے جو میں جیت کر ہی رہوں گا۔صہیب نے کہا میں اس کے لئے بڑی شدت سے تیاری کررہاہوں اور مجھے امید ہے میں یہ شپ بھی جیت کرآوں گا۔انہوں نے کہا مجھے پہلے سے ہی اس کھیل کا شوق تھا میں یوٹیوب پر دیکھ رہا تھا اور مجھے اس کھیل میں جانے کا کافی دل کرتا تھا اور شکر ہے اللہ کا آج میں اپنی چھوٹی عمر میں سونے کے چار میڈل حاصل کرچکاہے۔ہیب کے چاچا نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صہیب اپنی کافی چھوٹا ہے جماعت چہارم میں پڑتا ہے اور ہم بھی اس چیز سے ناواقف ہے کہ ہمارا بتیجا اس مقام پر کب پہنچ پائے گا لیکن شکر اللہ کا ہے جنہوں نے اس چھوٹی عمر میں انہیں اتنے مقام تک پہنچایا۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ بلخصو چیرمین اور اس کے کوچ کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے اس کو سپوٹ دیکر یہاں تک پہنچانے مددکی دریں اثنا صہیب کی دادی نے میڈیا سے بات کرتہے ہوئے بتایا کہ صہیب بہت ہی زہین ہے اور کافی شریف بھی ہمیں یہ یقین نہیں ہورہا تھا کہ ہمارے پوتا اس کمال تک پہنچ پائے گا ہم ان اساتذہ کو سلام کرتے ہیں انہیں دعا کرتے ہیں جنہوں نے اس بچے کی صیح تربیت دیکر اسے اس نتیجے پر پہنچانے میں مدد کی ہم میڈیا کے بھی شکرگزار ہے جنہوں نے صہیب شبیر کی کارکردگی کو بہترین انداز میں پیش کیا۔اور ہماری دعا ہے ان بچوں سے جو غلط راستے پر چل رہے ہیں انہیں بھی اپنے ماں باپ کا حکم مان کر اپنے زندگی اور اپنے مستقبل کو صیح بنانے کیلئے پڑھائی کے ساتھ کھیل کود میں حصہ لینا چاہء ے تاکہ وہ بھی اپنے ماں باپ کا نام روشن کرسکے۔