ایک مچھلی شاپ سیل جبکہ 40کلو مچھلیاں ضائع
ہندوارہ//ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی پر قابو پانے کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ونگ ہندوارہ کی ٹیم نے ٹی ایس او محمد حسین کی سربراہی میں مارکیٹ چیکنگ عمل میں لائی جس دوران چیکنگ ٹیم نے ایک مچھلی دکان کو سیل کردیا گیااور 40کلومچھلیاں جو کہ کافی دنوں سے سٹور کی ہوئی مردے تھیں۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق انفورسمنٹ کے ٹی ایس او نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ من مانی ریٹس اور منافع خوری سے اجتناب کریں۔اور ہر کوئی چیز مناسب ریٹس میں فروخت کرے اور جو بھی دکاندار زاید المیاد اشیاء خودنوش سامان فروخت کرتے ہوئے پایا جائے گا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور دکان کو بھی سیل کردیا جائے گا۔اس دوران ٹی ایس او نے نمائندے کو پچھلے کئی دنوں سے جو نیا ریٹ لسٹ نکلا گیا اس ادھار پر آج پورے مارکیٹ کا معائنہ کیا جس دوران ایک مچھلی شاپ کو سیل کردیا۔اور تمام دکانداروں کو ہدایت دی گئی وہ ریٹ لسٹ پر من وعن عمل کرے اور جو بھی انفورسمنٹ کی جانب سے ریٹ لسٹ نکلا گیا اس ریٹ لسٹ پر عمل کرکے سامان فروخت کرے بصورت دیگر اگر کوئی دکاندار ناجائز منافع خوری یا گراں فروشی کے شکایت میں پایا گیا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔










