“ہمیں 2014، 2019 میں اکثریت ملی اور اس کا استعمال

370 کو ختم کرنے، رام مندر بنانے، سی اے اے کو نافذ کرنے کے لیے کیا۔امت شاہ

سرینگر///مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ عوام نے 2014 اور 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت دی تھی اور انہوں نے اس کا استعمال آرٹیکل 370 کو ختم کرنے، رام مندر کی تعمیر، سی اے اے کو نافذ کرنے اور لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے33 فیصد ریزرویشن دینے کے لیے کیا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق امیت شاہ نے آج یہاں وجے سنکلپ مہا سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “آپ نے ہمیں 2014 اور 2019 میں مکمل اکثریت دی، ہم نے 370 کو ختم کرنے، شری رام جنم بھومی پر مندر بنانے، سی اے اے کو نافذ کرنے اور لوک میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کے لیے اکثریت کا استعمال کیا۔ انہوںنے بتایا کہ اگر آپ نے 2019 میں کانگریس کو ووٹ دیا ہوتا تو کوٹا پی ایف آئی کا گھر بن جاتا۔ آپ نے پی ایم مودی کو ووٹ دیا اور انہوں نے پی ایف آئی کو ختم کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پی ایف آئی پر سے پابندی ہٹا دیں گے۔ کانگریس ترقی مخالف پارٹی ہے۔شاہ نے مزید کہاکہ پانچ سال تک گہلوت کی حکومت رہی لیکن انہوں نے مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ کو پانچ سال تک آگے نہیں بڑھنے دیا۔ بھجن لال شرما کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، تین ماہ کے اندر ہم نے مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔وزیر داخلہ نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے کا اختتام جمعہ کو ہوا اور تمام سیٹوں پر کانگریس کا صفایا ہو گیا ہے۔جب ہم 400 کو پار کرنے کی بات کرتے ہیں تو کانگریس کے پیٹ میں درد ہوتا ہے۔ وہ جھوٹ پھیلا رہے ہیں کہ اگر بی جے پی کو 400 سیٹیں ملیں تو وہ ریزرویشن ختم کر دیں گے۔ مودی جی نے راجستھان کے 87 لاکھ کسانوں کو کسان سمان ندھی کے طور پر 20 ہزار کروڑ روپے دیئے۔ 3لاکھ لکھ پتی دیدی بنی۔ 51 لاکھ غریب لوگوں کے گھروں میں نل کا پانی پہنچایا گیا۔ 2 کروڑ لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کا فائدہ دیا گیا۔ 86 لاکھ غریبوں کے گھروں میں بیت الخلاء بنانے کا کام کیا گیا۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ کانگریس ترقی مخالف پارٹی ہے۔راجستھان کی باقی 13 سیٹوں پر دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو مقابلہ ہوگا۔اس کے مطابق باقی مراحل 7 مئی، 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور یکم جون کو ہوں گے۔ 2019 کے آخری عام انتخابات بھی سات مرحلوں میں ہوئے تھے۔2019 میں، بی جے پی نے 25 میں سے 24 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے زبردست کامیابی درج کی، جبکہ باقی ایک سیٹ راشٹریہ لوک ترانترک پارٹی کے امیدوار ہنومان بینیوال نے جیتی۔