کشمیری پنڈت مستقل واپسی نہیں چاہیں گے

ہمیں بنگلہ دیش کی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی اور محتاط رہنا ہوگا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ

الیکشن کمیشن کا وفد صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی انتخابات سے متعلق اعلان کرسکتا ہے

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہمیں بنگلہ دیش کی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگئی اور انتہائی محتا ط رہنے کی ضرور ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے وفد جموں کشمیرکا دورہ کرے گا اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی انتخابات سے متعلق کوئی اعلان کرسکتا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بنگلہ دیش میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور وہاں رونما ہونے والی چیزوں کو بڑی احتیاط سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ بنگلہ دیش ہندوستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھے گا۔این سی صدر نے سری نگر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ بے روزگاری اور خراب معاشی حالت ہی وہاں کی حکومت کے خاتمے کا سبب بنی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انتہائی محتاط رہنا چاہئے اور صورتحال کو بڑی احتیاط سے دیکھنا چاہئے۔ مجھے امید ہے کہ یہ جلد ہی حل ہو جائے گا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے 8 سے 10 اگست تک جموں و کشمیر کے مجوزہ دورے کے بارے میںانہوں نے کہاکہ وہ آئیں گے اور انتخابی تاریخوں کا اعلان کریں گے یا طے کریں گے۔ ’’اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔جے اینڈ کے وقف بورڈ ایکٹ میں ترامیم کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر، ڈاکٹر فاروق نے کہا: “میں نے اب تک وقف بورڈ ایکٹ میں کوئی ترمیم آتی نہیں دیکھی، انہیں آنے دیں، تب ہی میں تبصرہ کر سکتا ہوں۔