سری نگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) نے بتایا ایک طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کہتی ہے کہ یہاں ترقی ہو رہی جبکہ دوسری جانب یہاں 20سال سے کام کر رہے ملازموں کو بر طرف کر کے نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیحی انتخابات نہیں ہے بلکہ ہماری پہلی ترجیح یہاں کے غیر یقینی صورت حال کو ختم کرنا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی کے ترجمان و ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے علاقے کے دورے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا ہے ۔انہوں نے کہا یہاں ابھی انتخابات منعقد ہونے کا امکان نہیں ہے ۔اور بحثنت ایک سیاسی پارٹی ہمارے لئے انتخابات بھی معنی رکھتے ہیں لیکن موجودہ صورت حال کے پیش نظر ہماری کوشش ہے کہ یہاں غیت یقینی صورتحال ،قیدوں میں بند نوجوانوں کی رہائی،پکڑ دھکڑ کو بند کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔مرکزی وزراء کے دورے وادے کے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا یہی ترقی ہے بی جے پی کی لوگوں کو روز گار فراہم کرنے کے بجائے نکالا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا یہی ملازمین کووڈ میں کھڑا تھے اور آج ان کو بھی نوکری سے نکالا جا رہا ہے ۔جو فاقہ کشی کے شکار ہو رہے ہیں ۔ڈی ڈی سی ممبر ترال نے ترال کے بٹ نور،پنیر جاگیر،اور مندورہ کا دورہ کیا ہے اور مندورہ میں ایک پل کی سنگ بنیاد رکھی ہے ۔ اس کے بعد پی ڈی پی ترجمان نے ایجوکیشن کمیٹی پلوامہ کی طرف سے آری پل میں ایک تقریب میں حصہ لیا ہے جس کا یہ چیر مین بھی ہیں ۔انہوں نے نارستان ترال میں گزشتہ رات بادل پھٹنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔










