سرینگر// موسمی صورتحال میں آج سے تبدیلی کی پیشگوئی کے بیچ دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے شبانہ سردیوںکی لہر جاری ہے ۔ وادی کے بیشتر مقامات میں اگرچہ دن کے درجہ حرار ت میں بہتری ریکارڈ کی جا رہی ہے تاہم رات کے درجہ حرارت میںکمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ سرینگر سمیت وادی کے سیاحتی مقامات میںایک مرتبہ پھر شبانہ درجہ حرارت منفی میںدرج کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے 17فروری تک موسم خراب رہنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق ماہ فروری میںدن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے بہا ر جیسا احساس ہوتا ہے تاہم رات بھر آسمان صاف رہنے کے نتیجے میں شبانہ سردیوں کی لہر جاری ہے ۔ اگر چہ دن بھر دھوپ کھلی رہتی ہے تاہم مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت نقط انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔اسی طرح سے سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھاجبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سابیئریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ ضلع لہیہ میں 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 16.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے ہلکی برفباری اور بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے 17فروری تک موسم خراب رہنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔










