ہفتہ وار اخبار’الظہور‘ کے مدیراعلیٰ کی شادی خانہ آبادی

ہفتہ وار اخبار’الظہور‘ کے مدیراعلیٰ کی شادی خانہ آبادی

سری نگر// ہفتہ وار اخبار’الظہور‘ کے مدیراعلیٰ اورنوجوان صحافی ظہوراحمد بدھ کے روز شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔شادی کی تقریب ظہور صاحب کے دولت خانہ واقع قمرواری میں منعقد ہوئی ،جس میں اُن کے دوست واحباب نے شرکت کی ۔ہفتہ وار اخبار’الظہور‘ کے مدیراعلیٰ اورنوجوان صحافی ظہوراحمد کوصحافتی برداری نے شادی کے بندھن میں بندھنے پردلی مبارکباد پیش کی ،جے کے این ایس،روزنامہ گھڑیا ل اوردوران کے مدیراعلیٰ نے ظہوراحمد کودلی کی عمیق گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے دعاکی کہ دولہا دلہن کے لئے ازدواجی زندگی کامیابی وکامرانی اورخوشحالی سے سرفراز رہے ،آمین