ہر ہندوستانی کو ہمارے جموں و کشمیرپولیس اہلکاروں پر فخر ہے:لیفٹیننٹ گورنر

ہر ہندوستانی کو ہمارے جموں و کشمیرپولیس اہلکاروں پر فخر ہے:لیفٹیننٹ گورنر

کیندریہ گرہمتری دکشتا پڈک حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کو آپریشن مہادیو کو انجام دینے میں ان کے مثالی کردار کے لئے کیندریہ گرہمتری دکشتا پڈک 2025حاصل کرنے والے سبھی اہلکاروں اور افسران کو مبارک باد پیش کی ہے ایل جی نے کہا ہے کہ جموںہر بھارتی کو جموںو کشمیر پولیس اپلکاروں پر فخر ہے۔کشمیرنیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق اتوار کوسوشل میڈیاکے ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایل جی کے دفتر نے کہا: “ہر ہندوستانی کو ہمارے جے اینڈ کے پولیس اہلکاروں پر فخر ہے، جنہیں اپنے مشن ‘اوپ مہادیو’ کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے پر ‘کیندریہ گرہمتری دکشتا پڈک’ 2025 سے نوازا گیا ہے۔”ایواڑ حاصل کرنے والوں کو میری دلی مبارکباد۔ آپ کی بہادری اور بے مثال ہمت لوگوں کو متاثر کرتی رہتی ہے،” X پر پوسٹ نے مزید کہا۔کیندریہ گرہمنتری دکشتا پڈک 2025سے نوازے جانے والوں میں آئی جی پی کشمیر، ودھی کمار بردی، ڈی آئی جی پانڈے راجیو اوم پرکاش، ایس ایس پی سری نگر جی وی سندیپ چکرورتی، ایس پیز تنویر احمد ڈار اور زوہیب تنویر، ڈی ایس پیز وکرم ناگ، شاکر حسن، مبشر نیاز، ٹیکنیکل اسٹاف اور دیگر افسران شامل ہیں جنہوں نے ٹیکنیکل سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔