5سیٹوں کی نامزدگی کے اختیاریات لیفٹیننٹ گورنر کو غیر آئینی طور دئیے گئے ۔ طارق قرہ
سرینگر//جموں کشمیر پردیش کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے سوموار کے روز کہا کہ این سی کانگریس الائنس کی جیت سے بی جے پی بوکھلاہٹ کی شکار ہوگئی ہے اس لئے طرح طرح کے حربے آزمارہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ5سیٹوں کی نامزدگی کے اختیاریات لیفٹیننٹ گورنر کو غیر آئینی اور غیر جمہوری طور پر دیئے گئے ہیں جبکہ حالانکہ صدر جمہوریہ بھی اپنی مرضی سے کسی ممبر کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد نہیں کرسکتا۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر پردیش کانگریس کے صدر طارق حمید قرہ نے کہا ہے کہ 5سیٹوں کی نامزدگی کے اختیاریات لیفٹیننٹ گورنر کو غیر آئینی اور غیر جمہوری طور پر دیئے گئے ہیں جبکہ حالانکہ صدر جمہوریہ بھی اپنی مرضی سے کسی ممبر کو راجیہ سبھا کیلئے نامزد نہیں کرسکتا۔ تو لیفٹیننٹ گورنر کو ایسے اختیارات کیسے ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں لیفٹیننٹ گورنر کو اپنی مرضی سے ارکین نامزد کرنے کے اختیارات دینا غیر آئینی اور غیر جمہوری ہیں‘۔ایگزٹ پول کے بارے میں پوچھے جانے پر طارق حمید قرہ نے کہاکہا ’ایگزٹ پول اپنی جگہ ٹھیک ہیں لیکن ہمیں امید ہیں کہ ایگزیکٹ پول اس سے بہتر ہوں گے‘۔انہوں نے کہا: ’کہیں ایگزٹ پولز صحیح ثابت ہوتے ہیں تو کہیں غلط بھی ثابت ہوسکتے ہیں تاہم ہم ایگزٹ پول سے زیادہ ایگزیکٹ پول میں یقین رکھتے ہیں‘۔طارق حمید قرہ نے امید ظاہر کی کہ الائنس کامیاب ہوگی اور ایگزٹ پول سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔پی ڈی پی کے الائنس کے ساتھ رابطہ ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’ہر شخص اور پارٹی کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں جو بی جے پی کو اقتدار سے باہر رکھنا چاہتے ہیں‘۔اس دوران آل انڈیا کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے آج کہا کہ ہریانہ میں ان کی پارٹی کے برسراقتدار آنے اور جموں و کشمیر میں اپنی اتحادی پارٹنر نیشنل کانفرنس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر اعتماد ظاہر کیا۔انہوںنے کہا پہلے بھی ہم نے کہا تھا کہ ہریانہ اور جموں کشمیر میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔










