ہاترٹھ سے کھنہ پیٹھ سڑک کی خستہ حالی کو لیکر لوگوں نے کیا احتجاج

سرینگر / /شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن کے مضافاتی علاقہ ہارترٹھ سے کھنہ پیٹھ کی سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت کولیکر لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی کیخلاف زور دار احتجاج کیا ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ شبروز ملک کے موصولہ تفصیلات کے مطابق ہارتریٹھ اور اس کے بعد کھنہ پیٹھ کے مقامی لوگوں نے سڑکوں پر آکر محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف زبردست احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل لوگوں نے محکمہ کے حکام کیخلاف زور دار نعرہ بازی کی ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 20سال قبل مذکورہ سڑک پر میکڈ م بچھایاگیا تب سے اب تک کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے جبکہ اس سے پہلے سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا اور اخبارات و دیگر ذرایع سے متعلقہ افسران کو آگاہ کیا گیا لیکن کو ئی ٹس سے مس نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کھنڈرات میں تبدیلی ہوئی ہے اور ایسے کھڈ اور خندق ہوئے جس سے معمولی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا جبکہ سڑک کی حالت اتنی خراب ہے کہ لوگوں نے محکمہ کے افسران کی توجہ دینے اور ان کو عدم توجہی کا احساس دلانے کیلئے سڑک کے بیچوں بیچ کئی مرتبہ پنیری لگائی لیکن اس کے باجود بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہوا ۔نمائندہ کے مطابق نائب تحصیلدار اور اس کے ہمراہ ڈی او مرگنڈ نے جائے وقوع پر پہنچ کر احتجاج پر قابو پانے کی کوشش کی اور ان کو یقین دلایا گیا کہ سڑک کی تجدید ومرمت کے حوالے سے متعلقین آگاہ کیا جائے گا ۔اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا تاہم انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سڑک کی تجدید ومرمت عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ دوبارہ احتجاج کریں گے ۔اس ضمن میں نمائندہ نے ایس ڈی ایم سید فہیم کے ساتھ رابطہ قائم کیا تو موصوف نے بتایا کہ مذکورہ سڑک کی تجدیدومرمت کیلئے ٹینڈر نکالی گئی ہے اور دس سے بارہ دن تک کام شروع ہوگا ۔لیکن یقین دہانی پر شبہات اس لئے ہیں کہ موصوف نے اس طرح کی یقین دہانی پہلے بھی کی ہے