ہائی کورٹ جموں وِنگ میں 79 ویں یومِ آزادی کی پُروقار تقریب کا اِنعقاد

ہائی کورٹ جموں وِنگ میں 79 ویں یومِ آزادی کی پُروقار تقریب کا اِنعقاد

جموں// چیف جسٹس جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس ارون پلی کی سرپرستی اور رہنمائی میں ہائی کورٹ جموں وِنگ نے ہائی کورٹ کمپلیکس جانی پور جموں میں 79واں یومِ آزادی حب الوطنی کے جذبے ، وقار اور خوشی کے ساتھ منایا۔تقریبات کا آغاز سینئر ترین جج جموں وکشمیر او رلداخ ہائی کورٹ جسٹس سنجیو کمار کے ذریعے قومی پرچم لہرانے سے ہوا ۔ اُنہوں نے سی آر پی ایف کے دستے کی جانب سے دئیے گئے سلامی مارچ پاسٹ کا معائینہ کیا۔ اِس موقعہ پر ہائی کورٹ کے دیگر معزز ججز اور شخصیات بھی موجود تھیںجن میں جسٹس راجیش اوسوال، جسٹس وِنود چیترجی کول، جسٹس سنجے دھر، جسٹس محمد اکرم چودھری، جسٹس وسیم صادق نرگل، جسٹس راجیش سیکھری، جسٹس سنجے پریہار شامل تھے۔اِس کے علاوہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، سینئر وکلا، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج جموں یش پال بورنی اور جموں ہیڈکوارٹر کے تمام عدالتی افسران بھی موجود تھے۔تقریب میں رجسٹرار جوڈیشل (جموں وِنگ) سندیپ کور، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشنل ،پروٹوکول جموں وِنگ میانک گپتا ر ، سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی جیون شرما بھی موجود تھے۔ڈپٹی سالیسٹر جنرل آف انڈیا، جے اینڈ کے وشال شرما اور صدر جے اینڈ کے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموںنرملا کوتوال، دیگر عہدیداران اور بار ایسوسی ایشن کے ممبران موجود تھے۔اِس موقعہ پرہائی کورٹ رجسٹری اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے افسران و عملہ بھی موجود تھا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ یومِ آزادی کی مرکزی تقریب ہائی کورٹ کمپلیکس سری نگر میں منعقد ہوئی جہاں چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس ارون پلی نے قومی پرچم لہرایا۔