gayan wapsi masjid

گیان واپی معاملے میں سماعت پوریہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی واقع گیان واپی معاملے میں کاشی وشوناتھ مندر ٹرسٹ کو پوجا کی اجازت دینے کی ضلع جج کے فیصلے کے جواز کو چیلنج کرنے والی اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے آج شنوائی پوری کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس روہت اگروال مسجد کمیٹی کیطرف سے داخل ضلع جج کے دو فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کررہے تھے ۔مسجد فریق کے سینئر وکیل ایس ایف اے نقوی و پنیت گپتا نے اپنی بحث میں دلیل دی کی پوجا کے حق کے مطالبے کے ساتھ داخل سول مقدمے میں جواز طے کئے بغیر عبوری فیصلے سے فائنل ریلیف دینا قانونی عمل کی خلاف ورزی ہے ۔ تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دے کر درحقیقت سول سوٹ قبول کر لیا گیا ہے ۔ساتھ ہی ضلع جج نے خود ہی دو ایک دوسرے سے متصادم آرڈر پاس کئے ہیں۔یہ بھی کہا گیا کہ کوڈ آف سول پروسیجر کے سیکشن 152 کی خصوصی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے ، عدالت اصل حکم کی نوعیت میں تبدیلی کا حکم نہیں دے سکتی۔اصل فیصلے میں صرف ایک مطالبہ قبول کیا گیا ہے ۔ ڈی ایم کو رسیور نامز کر دیا گیا۔ بغیر کسی عرضی کے صرف زبانی درخواست پر پوجا کا حق دے دیا گیا ہے ۔ عدالت اپنی خصوصی پاورکے استعمال کا ذکر اپنے فیصلے میں نہیں کیا ہے ۔ ضلع عدالت نے 17جنوری کو عرضی قبول کر صرف ایک ریلیف ہی دی۔ دوسرے مطالبے پر آرڈر نہ دینا ہی ریلیف سے انکار مانا جائے گا۔