جموں//مروجہ صورتحال کے پیش نظر وزیر برائے فوڈ ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افئیرز ، ٹرانسپورٹ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، انفارمیشن ٹیکلنالوجی ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگ مسٹر ستیش شرما نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور گھبراہٹ سے بچیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یو ٹی میں اناج ، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی سمیت ضروری اجناس کو کئی کمی نہیں ہے ۔ وزیر نے بتایا کہ تمام مقامات پر کافی اسٹاک دستیاب ہے اور باقاعدہ سامان برقرار رکھنے کیلئے ضروری انتظامات موجود ہیں ۔ وزیر نے کہا ’’ گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے ہمارے پاس مناسب ذخائیر موجود ہیں اور میری سرشار افسران کی ٹیم مستقل طور پر اس صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے اور بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بروقت فیصلے لے رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا مختلف اشیاء کی دستیابی میں معمول کو برقرار رکھنے میں تاجر ایسوسی ایشن اور فیڈریشنوں کی حمایت بہت اہم رہی ہے ۔ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ ساتھ آر ٹی اوز اور اے آر ٹی اوز ان لوگوں کو نقل و حمل فراہم کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں جنہیں سفر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کرایہ کے ضوابط کو سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے اور مسافروں سے زیادہ چارج کرنے والے آپریٹرز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔ مسٹر ستیش شرما نے عوام پر زور دیا کہ وہ چوکس رہیں اور افواہوں پر یقین نہ رکھیں ۔ انہوں نے اپیل کی کہ ہم ایک ساتھ کھڑے رہیں ، پرسکون رہیں اور اپنے معاشرے کی حفاظت اور استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تمام مشوروں کی پیروی کریں ۔










