اقوام متحدہ/یو این آئی// اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے قطر میں امریکی فوجی اڈہ پر ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ گوتریس مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اس حملے سے کافی فکرمندہیں۔انہوں نے کہا کہ بحران کے آغاز سے ہی سیکرٹری جنرل فوجی کشیدگی کو خطرناک قرار دے رہے ہیں اور پیر کو قطر کی سرزمین پر ایران کا حملہ قابل مذمت ہے ۔گوٹیرس نے تمام فریقوں سے لڑائی فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین پر عمل کریں۔










