سرینگر / /گولڈن کارڈ کی اجرائی ہر شہری کیلئے لازمی قرار دئے گئے ہیں اور یہ کارڈ بالخصوص مریضوں کیلئے اہمیت کاحامل ہے ۔اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بتایا کہ گولڈن کیلئے تمام لوازمات پورے کئے گئے ہیں اور تفصیلات اس حولے سے اپ لوڈ کئے ہیں لیکن گولڈن کارڈکیلئے مخصوص ویب سائٹ کو بند رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب وہ مقامی خدمت سنٹروں پر جاتے ہیں تو وہاں پر تعینات اہلکار یہ کہہ کر انکار کرتے ہیں کہ گولڈن کی ویب سائٹ بند پڑی ہوئی ہے ۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ بار بار اس طرح ٹال مٹول کی پالیسی سے عوام میں خدشات بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کارڈ کو لازمی بنایا گیا ہے تو اس کی اجرائی میں رکاوٹیں کیوں رکھی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گولڈن کارڈ کی ویب سائٹ کو فوری طور متحرک کیا جائے اور کارڈ س کی اجرائی کو ممکن بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔










