گولڈن ٹیمپل کو آٹھویں بار بم سے اڑانے کی دھمکی

گولڈن ٹیمپل کو آٹھویں بار بم سے اڑانے کی دھمکی

امرتسر /یواین آئی// شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کو ہفتہ کے روز گولڈن ٹیمپل کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ایک اور ای میل موصول ہوا۔ 14 جولائی کے بعد سے یہ آٹھویں ایسی دھمکی ہے ۔ایسی دھمکیوں کے پیش نظرگولڈن ٹیمپل کے آس پاس حفاظتی بندوبست مزید بڑھا دیئے گئے ہیں۔ مندر کے باہر پولیس فورس تعینات کی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کیلئے سادہ کپڑوں میں پولیس افسران کامپلکس میں گشت کر رہے ہیں۔ اکال تخت کے قائم مقام جتھیدار گیانی کلدیپ سنگھ نے اب تک مجرموں کی شناخت کرنے میں مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی ناکامی پر سوالات اٹھائے ہیں۔