گورنمنٹ وومنز پولی تکنیک کالج بمنہ میں جَن اوشدھی جَن جاگرن ابھیان منایا گیا

گورنمنٹ وومنز پولی تکنیک کالج بمنہ میں جَن اوشدھی جَن جاگرن ابھیان منایا گیا

سری نگر//گورنمنٹ وومنز پولی تکنیک کالج بمنہ سری نگر میںپردھان منتری بھارتیہ جَن اوشدھی یوجنا ہفتہ مناتے ہوئے جَن اوشدھی جَن جاگرن ابھیان چوتھے دِن کی سرگرمی کے طور پر منایا گیا۔جن اوشدھی جن جاگرن ابھیان میں جَن اوشدھی کے تمام شراکت داروں بشمول نوڈل آفیسر پی ایم پی آئی رفعت نذیر اور تمام کیندر مالکان نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز پاور پوائنٹ پرزنٹیشن سے ہوا جبکہ رفعت نذیر نے سکیم کی کامیابیوں اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں تفصیلی رِپورٹ پیش کی۔یہ پروگرام ملک بھر میں یکم مارچ سے 7؍ مارچ 2022ء تک 4؍ جنوری اوشدھی دیوس کی تقریبات کے سلسلے میں منعقد کیا جارہا ہے ۔اِس پروگرام کا مقصد اِس سکیم کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے جس سے معیاری اِدویات عام لوگوں کو سستی قیمتوں پر دستیاب کی جاتی ہیں۔ اِس طرح کے سینکڑوں میڈیکل سینٹروں ( سٹور) پہلے ہی پورے جموں وکشمیر میں قائم ہوچکے ہیں۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر جو تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، نے عملی طور پر شرکت کی۔رفعت نذیر نے میڈیا اَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے جموںوکشمیر کے لوگوں کے لئے اِس سکیم کے فوائد پر روشنی ڈالی اور اِس بات کو یقینی بنایا کہ اِس سکیم سے فائدہ اُٹھانے کے لئے دُور دراز لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔نوڈل آفیسر پی ایم بی آئی جموںوکشمیراور لداخ رفعت نذیرنے اِس سکیم کو مؤثر طریقے سے عملانے میں تعاون کے لئے محکمہ ہیلتھ سروسز کشمیر اور جموں کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر میں سکیم کو مقبول بنانے میں ان کی کوششوں کے لئے ڈرگس اینڈ فوڈ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا بھی شکر یہ اَدا کیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت کم وقت میں جموںوکشمیر تقریباً ایک سو مزید جن اوشدھی کیندر کھولے جارہے ہیں۔
یہ پروگرام کشمیر اورلداخ کے لئے پی ایم بی آئی اَدویات کے واحد تقسیم کاروں ، ملک سیلز ایجنسیوں اور اس کی ٹیم کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔اُنہوں نے آج کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تعاون فراہم کرنے کی خاطر تمام کیندر مالکان کا شکریہ اَدا کیا ۔ پروگرام کا اِختتام اُبھرتے ہوئے بچوں میں چاکلیٹ اور مٹھائیاں تقسیم کرنے سے ہوا۔گورنمنٹ وومنز پولی تکنیک کالج سری نگر کی پرنسپل شفقت آرا نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔کچھ فارماسسٹ اور سول سوسائٹی کے اَرکان کو جن اوشدھی دیوس کے عہد کی سر ٹیفکیٹ بھی پیش کئے گئے ۔اِس تقریب میں کشمیر کے مختلف جن اوشدھی کیندروں کے مالکان اور فارمسسٹ کے علاوہ جی ڈبلیو پی سی کے طلباء بھی موجود تھے۔