گورنمنٹ مڈل اسکول اونہ گام کے 7طلبہ نے کیا

GAT Mains کوالیفائی ،زونل ایجوکیشن آفیسر نے انعامات سے نوازا

سرینگر / /گورنمنٹ مڈل اسکول (جی ایم ایس) اونہ گام کے سات طلبہ ، جنہوں نے الوہا جموں و کشمیر کے ذریعہ کرائے گئے مینز آف دی جنرل ایبلٹی ٹیسٹ (جی اے ٹی) کے لئے کوالیفائی کیاکوزونل ایجوکیشن آفیسر کوئل مقام عبدالرحمن میر کی زیر صدارت ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی جس میں بطور اعزاز اسٹیشنزیز اورڈکشنریز سے کامیاب طلبہ کونوازا گیا۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق تقریب پر اپنے خطاب میںزیڈ ای او موصوف نے طلبہ اور عملہ دونوں کی ان کی سرشار کوششوں کی تعریف کی جس کی وجہ سے یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کے اہداف کے حصول کے لیے جذبے اور عزم کے ساتھ کام کریں۔ایوارڈ یافتہ استادجاوید جواد نے حاضرین کو GAT امتحان اور طالب علم کے کیریئر کی تشکیل میں اس کی اہمیت کواجاگر کیا۔ انہوں نے طلبہ اورا سٹاف کو ان کی قابل ستائش کارکردگی پر مبارکباد دی۔قابل ذکر ہے کہ جی ایم ایس اونہ گام کے 12 طلبہ نے جی اے ٹی 2025 میں شرکت کی جن میں سے سات نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس موقعہ پر طلبہ کو ڈکشنریزاور دیگر سٹیشنری اشیاء پیش کی گئیں۔ مزید برآں، 14 منتخب طلبہ نے بچوں کا ماہانہ رسالہ’’ بچوںکی دنیا ‘‘حاصل کیا۔پروگرام کا آغاز سلیم مصطفیٰ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کی تحریر کردہ کلاس 8 ویں کے طالب علم کی طرف سے پیش کی گئی۔