gotum adani

گوتم اڈانی کی اونچی چھلانگ ،امیری میں بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

116رب ڈالر اثاثوں کیساتھ دنیاکے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے

سری نگر//بھارت کے معروف تاجر اور اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابقبلومبرگ کی رپورٹ کی مطابق گوتم اڈانی کے اثاثوں میں2022 کے دوران اب تک 36 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور وہ 116.3 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔بندرگاہوں اور ایرو اسپیس سے لے کر تھرمل توانائی اور کوئلے کی کان کنی کے شعبے سے وابستہ اڈانی گروپ کے مالک 60سالہ بانی گوتم اڈانی ایشیا کے امرین ترین شخص بھی ہیں۔دوسری جانب بل گیٹس نے حال ہی میں20 ارب ڈالرز گیٹس فاؤنڈیشن کو عطیہ کئے تھے تاکہ دنیا میں غربت کے خاتمے، موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام اور کورونا کی وبا کے اثرات پر قابو پانے کے لیے کام کیا جاسکے۔20ارب ڈالرز عطیہ کرنے کے بعد بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت112 ارب ڈالرز رہ گئی اور اب وہ دنیا کے5 ویں امیر ترین شخص ہیں۔بل گیٹس نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر نکلنا چاہتے ہیں اور بتدریج اپنے تمام اثاثے فلاحی مقاصد کے لیے وقف کرکے وہ اس فہرست سے باہر نکل جائیں گے۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک238 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوںکے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ان کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوس ہیں جو148 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ137 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔