dooran.in

گنیوان کنگن میں سراسیمگی ،17 سالہ لڑکی نے کی خودکشی

گاندربل//وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گنیوان کنگن علاقے میں ایک 17 سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے گھر میں زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔جے کے این ایس کومعلوم ہواکہ17سالہ لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے اپنے گھر میں کوئی زہریلی چیز کھا لی اور اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگرریفر کیا گیا جہاں ڈاکٹروںکی تما م ترکوششوں کے باوجودمذکورہ نوعمر دوشیزہ دم توڑ گئی۔پولیس نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔