حکام سے نیٹ ورک کی معقول فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ
سرینگر//گاندھی نگر جموں کے گلشن گراؤنڈ کے اردگرد میں جیو نیٹ ورک اور ائیر ٹیل نیٹ ورک کی ناقص فراہمی کی وجہ سے صارفین بے حد پریشان ہیں۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق جیواورائرٹیل کمپنیوں کی نیٹ ورک کی ناقص کارکردگی کے باعث گلشن گراؤنڈ جموں کے صارفین کو فون کرنے کے لئے ایک جگہ سے دوسروی جگہ جانا پڑتا ہے۔ اس ایریا میں چونکہ کئی سارے سرکاری و غیر سرکاری ادارے موجود ہیں وہیں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز آئی آر پی 18 ویں بٹالین، آئی آر پی 15 ویں بٹالین کے علاوہ سرکاری رہائشی کوارٹرز بھی موجود ہیں ان دفاتر سے منسلک ملازمین اور سرکاری کواٹرز میں رہائش پزیر شہریوں نے حکام بالا اور جیو کمپنی اور ائیر ٹیل کمپنی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ گاندھی نگر جموں کے گلشن گراؤنڈ ایریا میں نیٹ ورک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور صارفین کو بلا خلل نیٹ ورک کی سہولیات فراہم کی جائے تاکہ ان صارفین کو ان کمپنیوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی ناقص نیٹ ورک سہولیات سے نجات مل سکے۔










