گلشنِ ادب جموں وکشمیر کے زیر اہتمام منفرد ادبی پروگرام ’’عکس تخیل ‘‘کا انعقاد

کہنہ مشق شعرائے کرام کے ساتھ ساتھ نوآموز قلمکار وں نے بھی کی طبع آزمائی

سرینگر//گلشنِ ادب جموں و کشمیر کے آفیشل واٹس ایپ پیج پر پروگرام عکس تخیل دو نشستوں پر مشتمل رہا جو کہ گلشن ادب جموں وکشمیر کے سرپرست اعلیٰ مقبول فیروی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ وادی کشمیر کے معروف ادیب و نقاد مقبول فائق صدر محفل کے طور پر مدعو تھے جبکہ مہمان خصوصی دہلی سے ملک پروین اور مہمانان ذی وقار کے طور پرمعروف سماجی کارکن وادیب وشاعر طاہر رفیق کاوچکی،معروف صحافی وتعمیل ارشاد کے مدیر ناظم نذیر اورنامورشاعرہ وادیبہ بھارتی رینا ایوان صدارت میں جلوہ افروز رہے۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق پروگرام کو صدر گلشن ادب جموں وکشمیر شبیر فہمی اور نائب صدر نذیر قریشی ابنِ شہباز نے بڑے منظم طریقے سے پیش کیا اْن کے ہمراہ ساحل ڈار بطور تیکنیکی معاون پروگرام میں شامل رہے۔ پروگرام کے آغاز میں تلاوت کلام پاک حافظ شوکت قریشی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم شبیر احمد نقشبندی نے پیش کئے۔ خطبہ استقبالیہ کوثر منظورِ خان نے پیش کرکے مہمانون اور شعراء کا استقبال کیا۔ پروگرام ’’عکس تخیل‘‘ کے تحت’’ مظلوم بچوں ‘‘کے عکس پر اشعار لکھنے کی بہترین طبع آزمائی کی گئی۔ جن شعراء اور شاعرات نے منتخب شدہ عکس پر اپنے بہترین تخلیقی اشعار پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا اور پروگرام کی زینت بڑھائی ان میںوسیم علی کاظم، کوثر منظورِ خان، شبنم شبیر، مشتاق کرمانی ،غلام نبی دلگیر، سلیم یوسف بشیر احمد بشیر ابن نشاط، گمنام غنی ،ثاقب فہیم ،مولوی ریاض ہاکباری، طاہر رفیق کاوچکی ،شاہ ذبیر، گوہر مقبول ٹاک ،نثار حسین نثار، خورشید احمد خورشید، عبدالمجید شہباز وانی گامی ،محتاج گنستانی، شوقین سونم، ابو ضحی ،طارق سنتوش ،شاہ نادان ،کسم دھر شاردا، نینسی چیتنا ،آسیہ نذیر ،ثمینہ اعجاز، غلام حسین ،شبنم ناصر، منور خلیل، مصروف گل ،محمد جان، ریاض پروانہ ،ندا رحمن قابل ذکر ہیں ان سبھی شعراء و شاعرات نے مظلوم بچوں کے عکس پر بہترین اشعار لکھنے کی طبع آزمائی کی تھی۔ پروگرام کے اختتام پر صدر محفل مقبول فائق، مہمان خصوصی ملک پروین کے علاوہ طاہر رفیق کاوچکی ،بھارتی رینا، شبیر فہمی، نذیر قریشی کے علاوہ دیگر ادبی شخصیات نے شعرا اور منتظمین پروگرام کی تعریف کی اور آیندہ بھی ایسے منفرد پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا